Aug 15, 2026 02:10 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ہندوستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی کی صدارت پروفیسر محسن علی کے سپ

ہندوستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی کی صدارت پروفیسر محسن علی کے سپ

14 Aug 2026
1 min read

ہندوستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی کی صدارت پروفیسر محسن علی کے سپرد

علمی و انتظامی ذمہ داریوں میں اہم پیش رفت صوفی اکیڈمی کی جانب سے دلی مبارکباد

ہندوستان کی عالمی شہرت یافتہ مرکزی درسگاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے ممتاز محقق، کہنہ مشق استاد اور ماہرِ فارسی ڈاکٹر محسن علی کو پروفیسر کے منصب پر ترقی دیتے ہوئے شعبۂ فارسی کا نیا صدر مقرر کر دیا ہے. اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کی انتظامی صلاحیتوں اور تجربے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جامعہ کے ایم ایم اے جے ہال آف بوائز ریزیڈنس کا ڈیوٹی پرووسٹ بھی نامزد کیا ہے. ان دونوں اہم ذمہ داریوں کا ملنا ڈاکٹر محسن علی کی علمی خدمات اور انتظامی صلاحیتوں پر جامعہ کے اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے.

ڈاکٹر محسن علی کی اس تقرری کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی علمی و انتظامی پیش رفت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے. ان کی نئی ذمہ داری کی خبر سامنے آنے پر اساتذہ، طلبہ، محققین، ادیبوں اور مختلف علمی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا گیا ہے. بین الاقوامی ادبی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے بھی اس تقرری کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے. امید کی جا رہی ہے کہ ان کی فعال قیادت میں شعبۂ فارسی اپنی علمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عصرِ حاضر کے تحقیقی تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہوگا.

پروفیسر محسن علی کی علمی شخصیت کا دائرہ وسیع

ہے. فارسی زبان و ادب کے ساتھ انہیں ایرانی مطالعات، مختلف زبانوں اور تہذیبوں کے باہمی تعلق اور بین اللسانی و بین الثقافتی مطالعات میں بھی خاص دلچسپی حاصل ہے. وہ فارسی، ترکی، انگریزی، اردو اور ہندی زبانوں پر یکساں عبور رکھتے ہیں. مختلف زبانوں اور تہذیبوں کے وسیع مطالعے نے ان کی علمی شخصیت کو ایک ایسی وسعت عطا کی ہے جس کے باعث وہ مختلف علمی روایتوں کے درمیان رابطے اور مکالمے کو بہتر طور پر سمجھنے اور آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

پروفیسر محسن علی کی تحقیقی دلچسپی صرف زبان و ادب تک محدود نہیں بلکہ ہندوستان کے وسیع علمی اور فکری ورثے تک پھیلی ہوئی ہے. وہ اس وقت انڈین نظامِ علم کے تحت ایک اہم تحقیقی منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں. اس منصوبے کا بنیادی مقصد ہندوستان کی کلاسیکی اور فکری روایت کو جدید تحقیقی تناظر میں پیش کرنا ہے تاکہ ہندوستان کے قدیم علمی سرمائے کو موجودہ دور کے تحقیقی تقاضوں کے ساتھ جوڑا جا سکے اور نئی نسل اس ورثے 

کو ایک نئے زاویۂ نظر سے سمجھ سکے. جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی کو ایک قدیم اور اہم

علمی روایت حاصل ہے. ایسے شعبے کی قیادت ایک ایسے استاد کے سپرد ہونا جو تدریس، تحقیق اور مختلف زبانوں و

تہذیبوں سے گہری واقفیت رکھتے ہوں یقیناً ایک امید افزا پیش رفت ہے. صوفی اکیڈمی خانقاہ سہروردیہ چشتیہ خلیل پور شریف کا ماننا ہے کہ پروفیسر محسن علی کی قیادت میں شعبۂ فارسی تدریس، تحقیق، نصاب سازی، علمی سرگرمیوں اور بین الاقوامی روابط کے میدان میں مزید مضبوط اور مؤثر کردار ادا کرے گا. ان کا علمی تجربہ اور انتظامی فہم طلبہ اور محققین کے لیے ایک بہتر تعلیمی و تحقیقی ماحول پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا.

اس خوشی کے موقع پر صوفی اکیڈمی خانقاہ سہروردیہ چشتیہ خلیل پور شریف نے بھی پروفیسر محسن علی کو مبارکباد پیش کی ہے. اکیڈمی ہندوستان کا ایک معروف علمی و ادبی ادارہ ہے جو تصوف کی فکری، علمی اور ادبی اقدار کے تحفظ اور ترویج کے لیے سرگرم عمل ہے. اکیڈمی کا مقصد صوفیائے کرام کی تعلیمات اور ان کے آفاقی پیغام کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق عام کرنا ہے.

پروفیسر محسن علی کی تقرری کے موقع پر صوفی اکیڈمی کے ڈائریکٹر و سجادہ نشین سید انوار صفی اور اکیڈمی کے تمام اراکین نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی. مبارکباد دینے والوں میں خصوصیت کے ساتھ ڈاکٹر ناظر حسین، ڈاکٹر صدام حسین، ڈاکٹر محمد ریحان، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر محمد سلمان، ڈاکٹر مہر النساء، ڈاکٹر ثنا اظہر، ڈاکٹر شیخ عشرت اقبال، ڈاکٹر رانی حفیظ، ضیاء اللہ صدیقی، صبا نعیم، گل فشاں نصیر، زیبا آرا، سید اکرام صفی، ابصار چشتی، عبد الجبار علیمی، اشتیاق احمد عارفی، رکن الدین عارفی، محمد سبحانی قادری، سید محمود عالم، نور اعلیٰ، محمد عارض اور سید کاشف حسین وغیرہ شامل ہیں.اس موقع پر اکیڈمی کے اراکین نے کہا کہ ڈاکٹر محسن علی کو پروفیسر کے منصب پر ترقی اور شعبۂ فارسی کی صدارت کی ذمہ داری ملنا ان کی طویل علمی، تحقیقی اور تدریسی خدمات کا اعتراف ہے. انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اپنی علمی قابلیت، تحقیقی تجربے اور انتظامی صلاحیتوں کی بنیاد پر پروفیسر محسن علی شعبۂ فارسی کو مزیدفعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور طلبہ و نوجوان محققین کی علمی رہنمائی کے لیے نئے امکانات پیدا ہوں گے.

صوفی اکیڈمی کے ڈائریکٹر و سجادہ نشین سید انوار صفی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر محسن علی کی قیادت میں شعبۂ فارسی یقیناً نئی علمی جہتوں سے آشنا ہوگا اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت کو مزید مستحکم کرے گا. انہوں نے کہا کہ فارسی زبان و ادب ہندوستان کی علمی اور تہذیبی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے اس لیے اس شعبے کی ترقی دراصل ہندوستان کی مشترکہ علمی و ادبی روایت کے ایک اہم باب کی ترقی بھی ہے.

سید انوار صفی نے مزید کہا کہ پروفیسر محسن علی کی متعدد زبانوں پر دسترس اور مختلف علمی و تہذیبی روایتوں سے واقفیت انہیموجودہ دور کے علمی تقاضوں کے مطابق  کام کرنے میں خاص مدد دے گی. ان کی قیادت میں شعبۂ فارسی کے طلبہ اور محققین کو تحقیق کے نئے موضوعات، بین الاقوامی علمی روابط اور جدید تحقیقی طریقۂ کار سے فائدہ اٹھانے کے بہتر مواقع حاصل ہونے کی امید ہے.صوفی اکیڈمی کی جانب سے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پروفیسر محسن علی کی نئی ذمہ داریاں صرف ان کے لیے اعزاز نہیں بلکہ فارسی زبان و ادب سے وابستہ تمام اہلِ علم کے لیے خوشی کا باعث ہیں. امید ہے کہ انکی سربراہی میں شعبۂ فارسی علمی معیار کو مزید بلند کرے گا تحقیقی سرگرمیوں کو وسعت دے گا اور ہندوستان میں فارسی مطالعات کی شاندار روایت کو نئی نسل تک مؤثر انداز میں منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا. 

آخر میں صوفی اکیڈمی خانقاہ سہروردیہ چشتیہ خلیل پور شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر محسن علی کو صحت، عافیت، استقامت اور مزید علمی کامیابیوں سے نوازے اور انہیں اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے. اکیڈمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ علم و ادب کی خدمت کے اپنے روشن سفر کو اسی اخلاص اور محنت کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے اور ان کی علمی و انتظامی کاوشیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں فارسی زبان و ادب کے فروغ کے لیے بھی مفید ثابت ہوں گی.

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)