Jun 23, 2026 12:59 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ماسٹر محمد عالم انصاری رشتہ ازدواج سے منسلک،

ماسٹر محمد عالم انصاری رشتہ ازدواج سے منسلک،

18 Jun 2026
1 min read

ماسٹر محمد عالم انصاری رشتہ ازدواج سے منسلک،

سیتا مڑھی ،

پریس ریلیز ،مورخہ 13جون 2026عیسوی کو

 قصبہ پریہار باشندہ ، مڈل اسکول پمرا ڈمرا کے فرض شناس معلم اور پریہار چوک کے مشہور ومعروف مکینک ،نیک دل انسان محمد علاؤ الدین انصاری مرحوم کے صاحبزادے ماسٹر محمد عالم انصاری صاحب رشتہء  ازدواج سے منسلک ہو گئے، ان کا رشتہ پریم نگر سوہئی باشندہ اور ڈمرا کورٹ کے مشہور معروف منصور ٹیلرس کے پروپرائٹر ماسٹر عبدالغفور انصاری کی چھوٹی صاحبزادی عزیزہ گلناز خاتون سے ہوا،ان کا نکاح پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا قاری محمد نظام الدین قادری بانی جامعہ نظامیہ للبنات ملحقہ خانقاہ قادری گورنر پورہ نیپال نے پڑھایا، بارات میں مختلف شعبوں سے وابستہ افراد تاجرانہ ذہنیت کے مالکان، لیکچرار، پروفیسران اور ٹیچر حضرات و دیگر معززین وعمائدین نے شرکت کر دولہا دلہن کو مبارکباد پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا موقع پر مولانا محمد اشفاق مصباحی اکڈنڈی قاری محمد اشتیاق احمد قادری امام احمد رضا جامع مسجد خلافت باغ سیتا مڑھی ، مولانا رحمت اللہ صاحب خطیب و امام خواجہ غریب نواز مسجد سوہی پریم نگر ،سابق ضلع پریشدامیدوار،اور سماجی کارکن محمود انصاری ،ماسٹر راشد فہمی ،ماسٹر عبدالقدیر ماسٹر شمیم انصاری ،عبدالحیء سابق مکھیاپریہار، محمد ببلو محمد، ممتاز محمد جہانگیر محمد مختارسرسنڈ، محمد ارشد اندروا، محمد حشمت ملاہی،ماسٹر ذیشان پریہار،ماسٹر منصور عالم،ماسٹر منظور عالم، عبدالجلیل انصاری آفتاب عالم سہراب علی ،مولانا تمنے کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی واضح ہو کہ محفل نکاح سے ایک شب قبل نوشہ کے گھر پہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پروگرام رکھا گیا جس میں باہر سے آےء ہوئے تمام علماء کرام کو رومال پیش کر کے انکا استقبال کیا گیا،ملحوظ رہے کہ رخصتی کے دوسرے دن 15 جون کی شام پر تکلف عشائیہ ولیمہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں  رشتہ دار اور مقامی دوستو واحباب کے علاوہ پریم نگر سوہئی کے مہمانوں نےشرکت کی 

،رپورٹ

ابو افسر مصباحی نمائندہ نیپال اردو ٹائمز

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)