Mar 24, 2026 04:52 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
اولی نئی پارلیمنٹ میں نہیں ہوں گے: الیکشن میں تمام پارٹی عہدیداروں کو شکست

اولی نئی پارلیمنٹ میں نہیں ہوں گے: الیکشن میں تمام پارٹی عہدیداروں کو شکست

12 Mar 2026
1 min read

اولی نئی پارلیمنٹ میں نہیں ہوں گے: الیکشن میں تمام پارٹی عہدیداروں کو شکست

نمائندہ نیپال اردوٹائمز

احمدرضاابن عبدالقادراویسی

کاٹھمانڈو

نیپالی کمیونسٹ پارٹی یو ایم ایل) کے دس سے زیادہ سرکردہ لیڈران بشمول سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی نیپال کے ایوان نمائندگان کے انتخابات میں شکست کھا گئے ہیں۔ پارٹی کے 19 عہدیداروں میں سے 11 نے براہ راست انتخابات میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سی پی این یو ایم ایل کے صدر کے پی شرما اولی ان کے تین نائب صدور وشنو پوڈیل پرتھوی سبا گرونگ اور گوکرنا بشت انتخابات ہار گئے۔ اسی طرح پارٹی کے جنرل سکریٹری شنکر پوکھرل، ڈپٹی جنرل سکریٹری رگھویر مہاسٹھ اور لیکھراج بھٹ بھی اپنے اپنے حلقوں سےہار گئے۔ سکریٹری سطحکے لیڈروں میں مہیش بسنیٹ شیر دھن رائے راجن بھٹارائی اور بھانو بھکتا دھکل بھی ہار گئے۔ پارٹی کے کچھ دیگر عہدیداران متناسب فہرست میں شامل ہیں، لیکن اس کے لیے پارٹی کو کم از کم 3 فیصد ووٹوں کی حد کو پورا کرنا ہوگا۔ چونکہ پارٹی اپنے براه راست منتخب اراکین میں ایک بھی خاتون کو شامل نہیں کرتی، اس لیے 3 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد بھی خواتین کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ اس لیے متناسب نظام کے ذریعے کسی بھی مرد عہدیدار کا انتخاب مشکل نظر آتا ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383