بموقع سفرِ حرمین شریفین: دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی میں پُر وقار استقبالیہ تقریب
جامعہ کے پرنسپل علامہ امید علی صدیقی صاحب اور حضرت قاری امیر حسن صاحب عمرہ کے لیے روانہ
نیپال اردو ٹائمز
پریس ریلیز(عبدالجبار علیمی نیپالی)
(بستی یوپی بھارت)
بتاریخ 18 دسمبر 2025ء، نورانی مسجد دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی میں اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک پُر وقار "بزم" کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد جامعہ کے ان اساتذہ کرام کو الوداع کہنا اور مبارکباد دینا تھا جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر (عمرہ) کی حاضری کے لیے منتخب فرمایا ہے۔
اس سعادت کے لیے منتخب ہونے والے اساتذہ میں حضرت علامہ مولانا امید علی صدیقی مصباحی صاحب (پرنسپل دارالعلوم علیمیہ)، حضرت علامہ مفتی نظام الدین مصباحی صاحب، حضرت مولانا حافظ امیر الحسن صاحب اور حضرت حافظ ماسٹر اسحاق احمد علیمی صاحب شامل ہیں۔ فی الوقت علامہ امید علی صدیقی صاحب اور حافظ امیر الحسن صاحب روانہ ہو رہے ہیں، جبکہ بقیہ دو حضرات ان شاء اللہ بہت ہی جلد روانہ ہوں گے۔
بزم کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلدستہ عقیدت (نعت شریف) پیش کیا۔ نظامت کے فرائض حضرت مولانا غلام غوث علیمی صاحب نے نہایت احسن انداز میں انجام دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی صاحب اور حضرت مفتی نظام الدین مصباحی صاحب نے نہایت جامع اور مفید بیان فرمائیں۔ حضرت مولانا فاروق عالم نظامی صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر حضرت علامہ امید علی صدیقی مصباحی صاحب نے رقت آمیز خطاب فرمایا، جس نے اساتذہ اور طلبہ کے قلوب کو تڑپا دیا اور اکثر حاضرین رونے پر مجبور ہو گئے۔ اور بھی دیگر اساتذہ کرام نے لب کشائی فرمائیں۔ آخر میں اساتذہ نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، گلے ملے اور پھولوں کے ہار پیش کیے گئے۔ ہم سب نے مل کر آقائے کریم ﷺ پر صلوٰۃ و سلام پیش کئے اور مفتی نظام الدین صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔
پھر بعد نماز عصر بہت ہی زبردست انداز میں تمام مدرسہ کے طلبہ کرام نے حضرت کا استقبال کیا۔
اے اللہ ! ہمیں حج و عمرہ کی سعادت عطا فرما، بارگاہ اقدس علی ایم کی با ادب حاضری نصیب فرما، تمام فرائض و واجبات کو بحسن و خوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرما، ہر نیک کام میں اخلاص کی دولت عطا فرما، اور شہرت ، ناموری اور دکھلاوے کے مرض سے نجات عطا فرما۔ ہمارے اساتذہ کرام کو صحیح و سلامت سے مدنیہ المنورہ پہنچے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین یارب العالمین
محمد صادق الاسلام ، متعلم ادارہ ھذا
