Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دارالعلوم اہلسنت تنویر الاسلام میں نصف درجن طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا

دارالعلوم اہلسنت تنویر الاسلام میں نصف درجن طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا

04 Dec 2025
1 min read

دارالعلوم اہلسنت تنویر الاسلام میں نصف درجن طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا

حفظ قرآن کی سعادت کے مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ مولانا مفتی احمد رضا مصباحی اعظمی

حافظ نوشاد احمد نے ایک ہی نشست میں قرآن سنانے کی سعادت حاصل کی

سنت کبیر نگر(اخلاق احمد نظامی) 

مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہلسنت تنویر الاسلام امرڈوبھا پوسٹ بکھرا ضلع سنت کبیر نگر میں آج جمعرات کو نصف درجن حفاظ کرام بالترتیب حافظ نوشاد احمد ابن امتیاز احمد ،شہزاد احمد ابن عبد الرب ،محمد وسیم احمد ابن جنید احمد ،عدنان احمد ابن علی احمد ،محمد احسان ابن نثار احمد اور نفیس احمد ابن نظیر احمد نے اپنے مشفق استاذ قاری محمد احسان برکاتی سمیت  دیگر علماء ،مشائخ اور حفاظ کی ٹیم کے روبرو قرآن مجید کی آخری چند سورتوں کو سنا کر اللہ کے کلام کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیا تو وہیں حفاظ کرام کی اسی مقدس جماعت میں شامل نوشاد احمد ابن امتیاز احمد نے صرف ساڑھے نو گھنٹے میں اور ایک ہی نشست میں  مکمل قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی اور دادو تحسین سے نوازے گئے، اس موقع پر حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خوش نصیب حفاظ کرام کو دادوتحسین اور مبارک باد سے نوازا گیا تاہم پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و دارالعلوم ہذا کے صدر مفتی مولانا مفتی احمد رضا مصباحی اعظمی نے کہا کہ اس خاندان گیتی پر سیکڑوں انسان بستے ہیں اور اپنی متعینہ زندگی گزار کر دار بقا کی طرف کوچ کر جاتے ہیں۔ بیشتر انسان اپنے مقصد کو فراموش کرکے دنیا کو پانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور از صبح تا شام لہو و لعب میں مصروف ہوکر اپنا قیمتی وقت ضائع کردیتے ہیں انہیں ذرہ برابر احساس نہیں ہوتا کہ گزرا ہوا وقت دو بارہ واپس نہیں آئے گا۔

مگر اسی نیلگوں آسمان تلے اللّٰہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے بھی بستے ہیں جو اس کی رضا کے حصول کے لیے حتی المقدور کوشش کرتے ہیں اور اپنا قیمتی وقت کار خیر میں صرف کرنے کی سعی کرتے ہیں انہیں خوش نصیب گروہ میں حفاظ کرام کی یہ ٹیم شامل ہے ۔ مفتی احمد رضا مصباحی اعظمی نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے مقدس کلام کو حفظ کرکے خود کو شریعت مطہرہ کے اصول پر عمل پیرا کرنے کی جہد مسلسل کرتے ہیں حافظ قرآن کے لئے یقیناً یہ وہ نورانی سعادت ہے جس کے مد مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔مفتی احمد رضا مصباحی اعظمی نے کہا کہ بڑے مبارکباد کے مستحق ہیں استاذ الحفاظ والقراءحضرت حافظ و قاری احسان احمد برکاتی جو بڑی محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھا رہےہیں آج اسی محنت کا نتیجہ ہے کہ ان کی با فیض درسگاہ سے نصف درجن بچے حافظ قرآن بن گئے اور ایک بچہ ایک ہی نشست میں مکمل قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کرلی  اس سے قبل پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا اس کے بعد دیگر شعراء ونعت خواں نے بارگاہ رسالت میں منظوم خراج عقیدت پیش کئے 

پروگرام کی سرپرستی مولانا محمد مکرم خان مصباحی رئیس الاساتذہ و صدارت مولانا امام علی رضوی شیخ الحدیث دارالعلوم ہذا نے کی پروگرام میں ادراہ کے ناظم اعلی محمد احمد انصاری ،مولانا حبیب الرحمن ازہری ،مولانا جمیل الرحمن ازہری مولانا عبدالکریم قادری ،مولانا رحیم الدین یار علوی،مولانا عابد علی ازہری،مولانا محمد ارشد علیمی،قاری عبدالمصطفی، قاری زبیر احمد سبحانی، قاری عتیق الرحمان نظامی حاجی نثار احمد اور کلرک محمد امین انصاری  کے علاوہ دارالعلوم ہذا کے اساتذہ،طلبہ و دیگر معزز مہمان موجود تھے 

اخیر میں مولانا شبیر احمد اشرفی خلیفہ حضور اجمل العلماء کچھوچھہ شریف نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے میں دارالعلوم ہذا کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے اور اساتذہ کرام کو خلوص و للہیت کے ساتھ دین متین کی خدمت کرنے کا جذبہ عطا فرمائے ساتھ ہی ساتھ حفاظ کرام کے علاوہ  دیگر طلبہ کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ پروگرام کا اختتام صلوۃ و سلام سے ہوا۔۔۔۔۔

www.nepalurdutimes.com

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383