Jun 25, 2026 12:19 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
فاران ہربل کمپنی تیزی سے کامیابی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن

فاران ہربل کمپنی تیزی سے کامیابی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن

18 Jun 2026
1 min read

فاران ہربل کمپنی تیزی سے کامیابی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن

یونانی اور آیورویدک طب کے میدان میں فاران ہربل کمپنی آج ایک معتبر اور قابلِ اعتماد نام بن چکی ہے۔ اپنے معیاری، مجرب اور اصولی طریقۂ کار کی بدولت یہ کمپنی نہ صرف عوام کا اعتماد حاصل کر رہی ہے بلکہ روز بروز ترقی کی نئی منزلوں کو بھی طئے کررہی ہے۔ فاران ہربل کے ڈائریکٹرز حکیم صدام حسین رضوی، حکیم ابوالکلام نظامی علیمی اور زی اسکوائر فارما بحرین عرب کے ڈائریکٹر جناب اشفاق صاحب  نے یونانی و آیورویدک شعبے میں ایک نئی سوچ، نیا معیار اور ایک مثبت انقلاب برپا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ ایک مرتبہ فاران ہربل کمپنی سے وابستہ ہوتے ہیں وہ اس کمپنی  کے معیار، اخلاص اور خدمات کے معترف ہو جاتے ہیں۔

فاران ہربل کمپنی کے قیام کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے، اگرچہ کمپنی کی رجسٹریشن کو دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے یہ کمپنی مرکزی دفتر شہر بیجاپور (وجئے پورہ)، صوبہ کرناٹک میں واقع ہے۔ مختصر مدت میں اس کمپنی نے جس تیزی سے ترقی کی منزلوں کو طے کیا ہے وہ یونانی اور آیورویدک شعبے میں ایک نمایاں مثال بن چکی ہے۔ کرناٹک کے ضلع بیجاپور (وجئے پورہ) میں قائم اس کمپنی  کا کاروباری نیٹ ورک آج ملک کے تقریباً ہر صوبے اور شہروں تک پھیل چکا ہے۔ معیار، اعتماد اور عوامی خدمت کے اصولوں پر قائم فاران ہربل نے بہت کم وقت میں ہزاروں لوگوں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

کمپنی کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس نے ہزاروں علماء کرام، ائمہ مساجد اور مؤذن حضرات کو روزگار کا موقع فراہم کیا ہے۔ فاران ہربل نے اپنی ڈسٹری بیوشن پالیسی میں علماء کرام کو خصوصی ترجیح دی ہے تاکہ وہ اپنے دینی فرائض کے ساتھ  ساتھ معاشی استحکام بھی حاصل کر سکیں۔ آج ملک کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں علماء کرام اس کمپنی کی مصنوعات کے ذریعے باعزت ذریعہ معاش حاصل کر رہے ہیں۔ فاران ہربل کے تیار کردہ مجرب نسخہ جات کے نتیجے میں آج عوام میں یونانی اور آیورویدک طب پر دوبارہ اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ ملک کے متعدد بزرگ اساتذہ، محققین اور تجربہ کار اطباء، جنہوں نے اپنی زندگیاں تحقیق، تدریس اور تجربات میں صرف کی، اپنے قیمتی نسخہ جات اور تجربات اس کمپنی  کے حوالے کر چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فاران ہربل کی مصنوعات پر عوام کا اعتماد دن بہ دن بڑھ رہا ہے اور لوگ مثبت نتائج کے بعد اس کمپنی  کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔

کمپنی کے ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر زعفران مارکیٹ میں 300 روپے فی گرام دستیاب ہے تو صرف مارکیٹنگ کے مقصد سے اسے 50 روپے فی گرام کے حساب سے فروخت کرنا یا معیار میں کمی کرنا درست طرزِ عمل نہیں۔

فاران ہربل اس اصول پر کاربند ہے کہ ہر فارمولا اصل، خالص اور معیاری اجزاء کے ساتھ تیار کیا جائے اور اس کی قیمت بھی اسی معیار کے مطابق رکھی جائے۔ آج مارکیٹ میں بہت سی ایسی مصنوعات موجود ہیں جو بظاہر کم قیمت کی ہوتی ہیں لیکن ان میں استعمال ہونے والے اجزاء کا معیار مطلوبہ سطح کا نہیں ہوتا۔بعض جڑی بوٹیاں ہزاروں روپے فی کلو کے حساب

سے فروخت ہوتی ہیں جبکہ انہی کے نام پر تیار شدہ بعض پاؤڈر اور کمپاؤنڈ فارمولے انتہائی کم قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں۔ نتیجتاً مریض مہینوں تک مختلف کمپنیاں اور مختلف دوائیں تبدیل کرتے رہتے ہیں مگر خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں کر پاتے۔

فاران ہربل نے ہمیشہ اعلیٰ معیار، مستند خام مال، کوالٹی کنٹرول اور مینوفیکچرنگ کے اصولوں کی پابندی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ اگر کوئی فارمولا 100 فیصد معیار کے ساتھ تیار ہوتا ہے تو اس کی قیمت بھی اسی معیار کے مطابق رکھی جائے ، جبکہ مارکیٹنگ کے نام پر گھٹیا معیار کی ادویات سے مکمل اجتناب کیا جائے گا۔

یہ کمپنی  بنیادی طور پر اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو محنتی اور مخلص افراد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی جدوجہد نے آج فاران ہربل کو ایک مضبوط شناخت عطا کی ہے۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں کم آمدنی والے علماء، ائمہ اور مؤذن حضرات کو اضافی ذریعہ معاش حاصل ہوا ہے اور وہ عزت و وقار کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔

فاران ہربل کا یہ اقدام صرف طب کی خدمت نہیں بلکہ معاشرے کے ایک اہم طبقے کی معاشی معاونت بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام و خواص میں اس کمپنی  کے لیے اعتماد اور محبت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ معیاری یونانی و آیورویدک ادویات کے فروغ، دیانت دارانہ کاروباری طرزِ عمل اور علماء کرام کے روزگار کے اس منفرد مشن کی حوصلہ افزائی کے لیے فاران ہربل کا تعاون کریں یہ تعاون پیسے سے نہیں کرنا ہے بلکہ اپنے قریب یونانی وآیورویدک دکانداروں سے فاران ہربل کا پروڈکٹ مانگیں اور لوگوں میں اعتماد برقرار رکھیں۔

Website: www.faranherbals.in

Head Office: Bijapur (Vijayapura), Karnataka, India 586101

 

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)