Apr 25, 2026 03:48 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
کم سن طالب علم حافظ غلام مرتضیٰ فیضی کی حفظِ قرآن کی تکمیل، علمی و روحانی محفل منعقد

کم سن طالب علم حافظ غلام مرتضیٰ فیضی کی حفظِ قرآن کی تکمیل، علمی و روحانی محفل منعقد

24 Apr 2026
1 min read

کم سن طالب علم حافظ غلام مرتضیٰ فیضی کی حفظِ قرآن کی تکمیل، علمی و روحانی محفل منعقد

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز

دارالعلوم فیض الباری نوادہ، بہار میں ایک نہایت روح پرور اور بابرکت تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں کم سن طالب علم  حافظ غلام مرتضیٰ فیضی نے محض 13سال 4 مہینے 5دن کی عمر میں محض 1.5سال کی قلیل مدت میں قرآن مجید حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ یہ مبارک موقع 23 اپریل 2026ء بمطابق 5 ذی قعدہ 1447ھ کو دارالعلوم فیض الباری میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس مبارک تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر اساتذۂ کرام، حفاظ، قراء اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔ شرکاء نے اس کم سن طالب علم کی محنت، لگن اور دینی جذبہ کو سراہتے ہوئے اسے اور اس کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔تقریب میں خصوصاً حافظ و قاری توقیر رضا صاحب، حضرت مولانا صادق حسین صاحب اشرفی، حضرت علامہ مولانا مفتی نوید سرور مصباحی، حضرت مولانا بہاؤالدین صاحب حبیبی، حافظ و قاری تابش جمالی صاحب، حافظ و قاری دانش دلبر صاحب، قاری منظر شاہی صاحب، حافظ و قاری بابر صاحب سمیت دیگر معزز اساتذہ و طلبہ شریک رہے۔علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ قرآن کریم کی تعلیم و حفظ دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ کم عمری میں قرآن پاک حفظ کر لینا بہت بڑی سعادت اور اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچے پوری امت کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کے والدین یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنے بچے کو قرآن جیسی عظیم نعمت سے آراستہ کیا۔حفظ قرآن مکمل کرنے والے خوش نصیب طالب علم حافظ غلام مرتضیٰ فیضی ابن مولانا غلام نبی رضوی کا تعلق لوہار پٹی وارڈ نمبر 5، لوہار پٹی نگر پالیکا، ضلع مہوتری، نیپال سے ہے۔ کم عمری میںقرآن کریم حفظ مکمل کرنا ان کی محنت، شوقِ دینی اور والدین کی بہترین تربیت کا روشن ثبوت ہے۔ ان کی اس عظیم کامیابی پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور سبھی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔۔علمائے کرام نے اس موقع پر قرآن کریم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے احادیثِ مبارکہ پیش کیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:"تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔آخر میں تمام حاضرین نے طالب علم حافظ غلام مرتضیٰ فیضی کی مزید علمی و دینی ترقی کے لیے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں دینِ اسلام کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ یہ تقریب نہ صرف حافظ غلام مرتضیٰ فیضی کے لیے بلکہ ان کے خاندان، اساتذہ اور مدرسہ دارالعلوم فیض الباری نوادہ، بہار کے لیے بھی ایک اعزاز اور خوشی کا موقع ثابت ہوئی۔

از : حافظ غلام مجتبیٰ برکاتی 

متعلم الجامعۃالاشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ یوپی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383