Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دعوت اسلامی کےدو روزہ اجتماع کے اصلاحی اور فلاحی بیانات

دعوت اسلامی کےدو روزہ اجتماع کے اصلاحی اور فلاحی بیانات

23 Nov 2025
1 min read

دعوت اسلامی کےدو روزہ اجتماع کے اصلاحی اور فلاحی بیانات

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز

دیونار گونڈی ممبئ میں 22& 23 نومبر  کو دعوت اسلامی کا دو روزہ عظیم الشان اجتماع سال گزشتہ کی طرح امسال بھی منعقد ہوا جس میں کثیر تعدا میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

         پہلے دن کے اجتماع کا آغاز نماز تہجد سے ہی ہوگیا، اس میں بہت سارے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی، مبلغ دعوت اسلامی جناب حاجی شبیر صاحب نے رقت انگیز دعا فرمائی، اس کے بعد تلاوت قرآن کا حلقہ لگایا گیا، پھر نگران اسٹیٹ حاجی وقار عطاری نے (توبہ کی فضیلت) پر ایک موثربیان کیا۔ 

اس کے بعد حاضرین اجتماع نے نمازِ اشراق و چاشت ادا کی۔ پھر تلاوت قرآن اور نعت و حمد کے بعد (وہ ہم میں سے نہیں) کے موضوع پر جناب دانش عطاری صاحب نے ایک بہترین بیان کیا۔ اس کے بعد مبلغ 

دعوت اسلامی جناب الطاف عطاری نے (نیکی کی دعوت ترک کرنےکے نقصانات) کے موضوع پر بیان کیا اور لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لیےدعوت اسلامی انڈیا کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

پھر نماز ظہر کے بعد حاجی ابوبکر صاحب نے (تلاوت قرآن اور رروزوں کی برکتیں) کے موضوع پر بیان کیا اور  لوگوں کو قرآن پاک  آپ نے آن لائن قرآن پڑھنے کے لیے (آن لائن سمجھ کر پڑھنے کی اور رجب، شعبان اور رمضان کے روزے رکھنے کی ترغیب دلائی، فیضان غریب نواز اکیڈمی) اور آف لائن پڑھنے کے لیے( مدرسۃ المدینہ بالغان) میں داخلہ لینے کے لیے بھی ترغیب دلائی۔

 اس کے بعد عارف علی عطاری صاحبنے(say no to drugs) کے موضوع پر ایک معلوماتی بیان فرمایا، آپ نے drugs  کے طبی اور ذہنی نقصانات بتایا اور اس سے بچنے کے علاجات بھی بتایا۔پھر نماز عصر کے بعد نگران ریجن جناب حاجی یوسف عطاری صاحب نے (شیطان کی انسان سے دشمنی) کے موضوع پر رقت انگیز بیان فرمایا،شیطان کس طرح ایمان سلب کرتا ہے، اور کیا کیا طریقے اپناتا ہے، اور شیطان سے بچنے کے طریقوں کو بھی احسن انداز میں بیان فرمایا، آپ نے شیطان سے بچنے اور ایمان کی حفاظت کا ایک مفید طریقہ دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر بھی بتایا۔ 

پھر نماز مغرب کے بعد مبلغ دعوت اسلامی جناب جنید برکاتی صاحب نے (مسجد کے فضائل) کے موضوع پر ایک پر مغز بیان فرمایا، آپ نے مسجد کا ادب اور اس کی صفائی کرنے کی فضلت اور اس کا حکم قرآن و حدیث سے بیان کیا، ساتھ ہی مسجد کی صفائی کرنے کی لوگوں کو ترغیب دلائی اور فرمایا کہ مسجد کی صفائی کرنے والا اللہ عزوجل کا محبوب ہوتا ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383