اللہ کی نعمتوں کا شمار ممکن نہیں: توقیر رضا مصباحی
پریس ریلیز ،سیتا مڑھی
،پریہار بلاک کے قریب واقع مرشد نگر اکڈنڈی بستی میں 12 ربیع النور شریف کے موقع پر ایک جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب فرماتے ہوئے مولانا توقیر رضا مصباحی متوناوی نے کہا کہ اللہ نے انسان کو اتنی نعمتیں دی ہیں کہ انسان اس کا شمار کرنا چاہے تو شمار بھی نہیں کر سکتا،لہذا اللہ کی نعمتوں کی قدر کریں، اور دلوں میں عشق مصطفی پیدا کریں،مولانا محفوظ الرحمن مصباحی چاند ٹولہ نے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے قبل عرب کے کیا حالات تھے اس کا نقشہ پیش کیا،جبکہ اخیر میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اشفاق مصباحی سیتا مڑھی نے کہا کہ اگر آپ نے خاص خاص موقعوں پر میلاد شریف یا دیگر دینی مجالس منعقدکر کے اپنے بچوں کو دین سے واقف نہ کرایا تو آپ کےبچے دین کے لازمی مسائل سے ناواقف ہو جائیں گے نہ وہ اپنے اسلامی تہوار کو جان پائیں گے نہ پیغمبر اعظم کی شخصیت کو سمجھ پائیں گے اور اگے چل کے وہ اسلام ہی پر اعتراض کریں گے، عید میلاد النبی ﷺ کا پیغام دیتے ہوئے مصباحی صاحب نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ صرف گھروں کو سجانا ، نعرہ لگانا ہی نہیں ہے بلکہ رسول کریم ﷺ کی آمد کے موقع پر غریبوں کا خیال کیا جانا چاہیے ، یتیموں پر دست شفقت رکھنے چاہیے ،
مصباحی صاحب نے اپنے خطاب میں سیر ت نبویہ ﷺ کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کے ذریعے آپ اور آپ کے بچوں کو چاہیے کہ اپنے پیارے نبی ﷺ کی سیرت طیبہ کو نظر میں بسائیں ، واضح ہو کہ اس موقع پر بچوں کے درمیان انعامی سوال و جواب کا پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں حصہ لینے والے سبھی اسکولی
بچے اور بچیوں کو حضرت الحاج حافظ محمد علیم الدین قادری ملت نگر کھوکسی کی طرف سے انعام و اکرام اور گفٹ پیک پیش کیا گیا ،جبکہ ماسٹر اطھر انور کی طرف سے نقد رقم کی شکل میں روپے اور قلم پیش کیا گیا ، در حقیقت یہ مختصر ساانعام تھا لیکن اس کے نتائج مستقبل میں ہمیں ضرور دیکھنے کو ملیں گے اس کے ذریعے سے بچوں میں ذوق و شوق پیدا کیا جاسکتا ہے اور یہی ہمارا مقصد بھی ہے ،ملحوظ رہے کہ محمد غلام محی الدین افسر نے عمدہ لب و لہجہ میں نعتیہ کلام پیش کیا ،موقع پر مولانا حافظ توصیف رضا جامعی ،محمد صابر نسیمی محمد عزیز عالم ،عبدالقادر انصاری ماسٹر عظیم انصاری ،ماسٹر انصار پیارے،توقیر رضا غلام مسعود غازی ، ساحل عاشق، مجیب الرحمن زبیر انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شدید تھے صلاۃ و سلام پر محفل کا اختتام ہوا، اور اس پروگرام میں تعاون کرنے والے سبھی حضرات کے لیے دعائیں کی گئیں
، رپورٹ، ابوافسر مصباحی
نمائندہ نیپال اردو ٹائمز ،
