Apr 2, 2026 02:16 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی میں اہلیتی امتحان کا انعقاد

دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی میں اہلیتی امتحان کا انعقاد

01 Apr 2026
1 min read

دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی میں اہلیتی امتحان کا انعقاد

ایک ہزار چھ سو سے زائد طلبہ کی شرکت

مشرقی یوپی کی عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی اپنے منفرد نظام ونصاب تعلیم کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتی ہے،مخلصین، خیر خواہان اور لائق اساتذہ کرام کی محنت واخلاص کی بدولت یہاں پر تعلیم وتربیت کا منظم ماحول ہے، جس کی وجہ سے ہمیشہ سے یہ ادارہ طالبان علوم اسلامیہ کے لیے مرکز توجہ رہا ہے،قدیم وجدید نظریہ تعلیم وتعلم کے حسین امتزاج اور دیگر امتیازی وجہوں کی بنا پر یہ ادارہ عوام و خواص کی نظر میں یکساں مقبول ہے،اساتذہ کرام کا اخلاص بے نظیر ہے، طلبہ میں موجود جذبہ مسابقت بے مثال ہے،دینی علوم کے ساتھ عصری علوم بالخصوص انگریزی زبان وادب کی تعلیم کا 

شان دار اہتمام ہندوستان کے تمام دینی مدارس میں اس ادارے کو امتیازی شان عطا کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ آج ہندوستان کی اکثر خانقاہوں کے سجادگان کے شہزادگان، علماے ذوی الاحترام کے صاحب زادگان اور اصحاب فکر ونظر کے فرزندان کی پہلی پسند دارالعلوم علیمیہ ہے.بروقت یہ ادارہ رئیس العلما حضرت علامہ امید علی صدیقی کی قیادت میں پوری شان وشوکت کے ساتھ رواں دواں ہے. 

*سال رواں میں دارالعلوم کے داخلہ ٹیسٹ میں صوبہ یوپی اور بہار کے متعدد اضلاع کے علاوہ ہندوستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 1600(ایک ہزار چھ سو) سے زائد طلبہ نے

شرکت کی،* بحمدہ تعالیٰ یہ ادارے کی بہت بڑی کامیابی ہے، جس پر تمام متعلقین ادارہ خداے متعال کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں،اس عظیم الشان کامیابی میں سب سے بڑا کردار اساتذہ کرام کا ہے، جن کے اخلاص اور محنت پر طلبہ کی اتنی کثیر تعداد نے اعتماد کیا،اور جن سے شرف تلمذ حاصل کرنے میں اتنی بڑی جماعت نے فخر محسوس کیا، فالحمد للہ علی منہ وکرمہ.

ادارے کے جملہ اساتذہ کرام،علیمی برادران اور ذمہ داران ان تمام محبین علیمیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے اس ادارے کا انتخاب کیا.

رب کریم علیمیہ کومزید فروغ واستحکام عطا فرمائے.

*کمال احمد علیمی نظامی* 

دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383