Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
خلیفہ حضورتاج الشریعہ مفتی ذوالفقار برکاتی امام احمد رضا ایوارڈ سے سرفراز

خلیفہ حضورتاج الشریعہ مفتی ذوالفقار برکاتی امام احمد رضا ایوارڈ سے سرفراز

18 Dec 2025
1 min read

خلیفہ حضورتاج الشریعہ مفتی ذوالفقار برکاتی امام احمد رضا ایوارڈ سے سرفراز

پریس ریلیز ( نیپال اردوٹائمز )

(کرلا ایسٹ ممبئی مہاراشٹرا )

وحید اللہ خان نظامی

مورخہ 16٫ دسمبر 2025 کو دارالعلوم محبوبِ سبحانی کُرلا ویسٹ میں جشنِ امام احمد رضا رضی اللّٰہ عنہ کے موقع پر تلمیذ رئیس القلم خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ و مولانا ذوالفقار علی برکاتی مد ظلہ العالی کو مفكرِ اسلام حضرت علّامہ و مولانا قمر الزماں خان اعظمی مد ظلہ العالی کے دست فیض سے توصیفی سند و ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

حضرت مفتی ذوالفقار برکاتی صاحب عرصہ دراز سے عروس البلاد میں نہایت ہی خلوص و للہیت کے ساتھدین متین کی خدمات کو انجام دے رہے ہیں ، امام احمد رضا جامع مسجد کے منصب امامت پر فائز ہونے کے ساتھ ایک باصلاحیت مدرس بھی ہیں آپ بے باک خطیب بھی ہیں اور ناشر مسلک اعلیٰ حضرت بھی  خانوادہ اعلیٰ حضرت کے سچے ترجمان سیدی و سندی سرکار تاج الشریعہ نے آپ کو خلافت و اجازت سے بھی نوازا ہے آپ خاموش دین متین کی خدمت انجام دے رہے ہیں آپ کی انہیں خدمات جلیلہ کو دیکھ کر  جشن امام احمد رضا کے حسین موقع پر آپ کی خدمات جلیلہ کا اعتراف کرتے ہوئے امام احمد رضا ایوارڈ سے نوازا گیا ، آپ نہایت ہی مخلص ملنسار اور منکسرا لمزاج طبیعت کے مالک ہیں ، ہندو نیپال کے سینکڑوں علماآپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ، آپ سے ملنے والا ہر شخص آپ کا گرویدہ ہوجاتا ہے ، آپ اپنے اخلاق سے ہر کسی کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب  ہوتے ہیں ، آپ کا   علمی جاہ و جلال، خطاب میں دلائل و براہین سے مزین حوالہ جات اور پاکیزہ لباس  عالمانہ وقار کا منھ بولتا ثبوت ہے ۔

کسی بھی ادارے کی اصل طاقت اس کے وہ افراد ہوتے ہیں جو خاموشی، دیانت اور استقلال کے ساتھ برسوں اس کی خدمت کرتے ہیں۔ پچیس برس پر محیط خدمات محض وقت کا گزرنا نہیں بلکہ وفاداری، محنت اور قربانی کی ایک روشن داستان ہوتی ہے۔ ایسے موقع پر توصیفی سند سے نوازا جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ متعلقہ شخصیت نے ادارے کی ترقی، نظم و ضبط اور وقار میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

یہ اعزاز نہ صرف ماضی کی خدمات کا خراجِ تحسین ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک عملی مثال بھی ہے کہ اخلاص اور لگن کبھی رائیگاں نہیں جاتے*۔ *بلاشبہ ایسی شخصیات اداروں کا سرمایہ اور کامیابی کی بنیاد ہوتی ہیں

اہلِ دل کی جانب سے حضرت کو اس باوقار اعزاز پر دلی مبارک باد.

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383