امریکی ایلچی سرجیو گورنی وزیر خارجہ اور خزانہ سے کی ملاقات
نمائندہ نیپال اردوٹائمز
احمدرضاابن عبدالقادراویسی
کاٹھمانڈو
جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی سرجیو گور نے نیپال کے دورے کے دوران وزیر خارجہ ششیر کھنال اور وزیر خزانہ سوارنم واگلے سے ملاقات کیہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سفیر گور اور نیپال کے وزیر خارجہ کھنال نے نیپال امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خزانہ میں امریکی ایلچی اور نیپال کے وزیر خزانہ سوارنیم واگلےکے درمیان ایک میٹنگ بھی ہوئی۔ بات چیت کے دوران سرمایہ کاری اقتصادی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرجیو گور چھ رکنی وفد کے ساتھ جمعرات کی شام کاٹھمنڈو پہنچے۔ وہ نیپال کے تین روزہ دورے کے دوران نیپال کے آرمی چیف جنرل اشوکراج سنگدل سے بھی ملاقات کریں گے۔گور کو صدر ٹرمپ کا قریبی اور قابل اعتماد سفارت کار سمجھا جاتا ہے۔ وہ اس وقت ہندوستان میں امریکی سفیر ہیں۔ وہ 5 مارچ کے انتخابات کے بعد بلیندر شاہ کی قیادت والی حکومت کے قیام کے بعد نیپال کا دورہ کرنے والے سب سے سینئر امریکی نمائندے ہیں۔ اس سے قبل 20 اپریل کو امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری سمیر پال کپور نے بھی نیپال کا دورہ کیا تھا۔ انمتواتر اعلى سطحی دوروں کو نیپال اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور اقتصادی تعاون کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
