جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات داتار محلہ بھوانی پور دینی وعصری تعلیم کا ایک عظیم سنگم ہے
پریس ریلیز
ابو افسر مصباحی
نمائندہ نیپال اردو ٹائمز
جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات داتار محلہ بھوانی پور دینی وعصری تعلیم کا ایک عظیم سنگم ہے جو نہ صرف بچیوں کی عاقبت سنوارتا ہے بلکہ دینی وعصری تعلیم سے بھی مالا مال کرتا ہے یہاں بچیوں کو ایمان و عقائد کے تحفظ اور تشخص کے ساتھ ضروریات زندگی سے متعلقہ سارے مسائل سکھائے جاتے ہیں لہذا آج ہی اپنی بچیوں کا داخلہ جامعہ عائشہصدیقہ للبنات داتار محلہ بھوانی پور وایا پریہار ضلع سیتا مڑھی بہار میں کرائیں،واضح ہو کہ مورخہ 5 محرم الحرام 1446 ہجری مطابق 12 جولائی 2024 عیسوی کو بعد نماز جمعہ علاقائی علماء اور مشائخ کے مقدس ہاتھوں سے جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کا قیام عمل میں آیا اور الحمدللہ اس مختصر مدت میں جامعہ نے اپنی حسن کارکردگی سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے فی الوقت اعدادیہ سے عالمیت تک تعلیم کا نظم ہے اس کے علاوہ ہندی انگلش حساب کےلیے بھی معلمہ بحال ہیں بحمدہ تعالی 70 بچیاں دار الاقامہ میں رہ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں ان کی تعلیم و تربیت کے لیے چار با صلاحیت معلمات معمور ہیں جو انہیں تعلیم کے ساتھ تربیت بھی سکھاتی ہیں ان کے اخلاق اور شخصیت سازی پر بھرپور توجہ دیتی ہیں تاکہ بچیاں باحیا با اخلاق اور دیندار بن سکیں، بچیوں کی اچھی کارکردگی پر معلمات ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہیں تاکہ ان کے اندر خود اعتمادی اور اگے بڑھنے کا جذبہ اور شوق پیدا ہو شر پسند عناصر پر نظر رکھنے کے لیے ادارہ کے چاروں جانب سی سی ٹی وی ڈیجیٹل کیمرہ نصب کیا گیا ہے 24 گھنٹہ بجلی کی سہولت ہے پینے کے لیے واٹرفلٹر اورٹھنڈے مشروبات کے لیے فریج کا بھی انتظام ہے بچیوں کو کسی کمی کا احساس نہ ہو اس لیے انہیں عمدہ اور لذیذ کھانا وقت پر دیا جاتا ہے تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ شکم سیر ہو کر تعلیم حاصل کر سکیں،ملحوظ رہے کہ اس ادارہ کے بانی طبیب ملت حضرت مولانا محفوظ عالم صاحب قبلہ ہیں، مدرسہ کے اصول و ضوابط کو سمجھنے کے لیے اس کتابچہ کا مطالعہ فرمائیں
،اپیل کردہ،
ابو افسر مصباحی
نمائندہ نیپال اردو ٹائمز،
