داماد حضور مظہر شعیب الاولیاء میرے پھوپھا جناب سید مہتاب احمد صاحب عرف ببلو کا ہوا انتقال
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز بیورو
براؤں شریف:
کون کہتا ہے کہ مومن مر گیا
قید سے چھوٹا وہ اپنے گھر گیا
عرش پر دھومیں مچیں وہ مومن صالح ملا
فرش پر ماتم اٹھیں وہ طیب و طاہر گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے حد غمناک خبر موصول ہوئی کہ ہمارے پھوپھا داماد حضور مظہر شعیب الاولیاء عالی جناب سید مہتاب احمد صاحب قبلہ عرف ببلو ساکن کولہوئی بازار ضلع مہراج گنج کا تقریباً بارہ(12) بجے رات میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال پر ملال ہو گیا ہے یہ خبر سن کر دل بہت ہی غمگین ہے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔اس غم کی گھڑی میں ہم اپنے پھوپھا جان کے جملہ شہزادگان کے شانہ بشانہ ہیں اور تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ مولی تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور و انوار سے منور و مجلی فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل، اجرِ جزیل عطا فرمائے ۔
حدیثِ مبارک میں ہے: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ:إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ، وَمَن يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُصِبْ مِنْهُ(بخاری و مسلم)’’بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، اور جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اسے آزمائش میں مبتلا کرتا ہے۔
اور ایک اور حدیث میں حضور ﷺ نے فرمایا:إِنَّمَا الصَّبْرُ عِندَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى(بخاری)حقیقی صبر وہ ہے جو صدمے کے ابتدائی لمحے میں کیا جائے۔
، لیکن یاد رکھیے:
لِلّٰهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِندَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى(بخاری و مسلم)
’’اللہ ہی کا ہے جو اس نے لیا، اور اسی کا ہے جو اس نے دیا، اور ہر چیز کے لیے ایک مقرر وقت ہے۔
اللہ عزوجل میرے پھوپھا سید مہتاب صاحب کی مغفرت فرماکر ان کے درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے، اور آپ کے اولاد کو ان کا بہترین صدقۂ جاریہ بنائے۔نوٹ:
نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
شریک غم بچشمِ نم:
صاحبزادہ محمد افسر علوی قادری چشتی
خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر
وچیف ایڈیٹر مجلہ پیام شعیب الاولیاء براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر
