Mar 24, 2026 04:57 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
قرآن مقدس پوری انسانیت کیلئے رشدو ہدایت   کالی کٹ مرکز مسجد الحاملی میں جلسہ اعتکاف سے سی محمد فیضی

قرآن مقدس پوری انسانیت کیلئے رشدو ہدایت کالی کٹ مرکز مسجد الحاملی میں جلسہ اعتکاف سے سی محمد فیضی

12 Mar 2026
1 min read

قرآن مقدس پوری انسانیت کیلئے رشدو ہدایت

 کالی کٹ مرکز مسجد الحاملی میں جلسہ اعتکاف سے سی محمد فیضی کا خطاب 

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )

 قرآنِ مقدس پوری انسانیت کے لیے ہدایت ہےقرآنِ مقدس اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب ہے جو حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوئی۔ یہ کتاب صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ قرآن انسان کو سچائی، عدل، رحم دلی اور نیکی کی راہ دکھاتا ہے اور برائی، ظلم اور گناہ سے بچنے کی تعلیم دیتا ہے۔مرکز رمضان لیالی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر آج یہاں مسجد الحاملی میں منعقدہ جلسہ اعتکاف سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مرکز کے ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی نے کہاکہ قرآنِ کریم میں زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں رہنمائی موجود ہے۔ اگر انسان قرآن کی تعلیمات کو سمجھ کر اپنی زندگی میں عمل کرے تو وہ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ اسی لیے قرآنِ مقدس کو پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور رحمت قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کو قرآنِ کریم کا مہینہ کہا جاتا ہے۔اس ماہ تلاوت قرآن کی خاص اہمیت وفضیلت ہے ۔انہوں نے قرآن سے مضبوط رشتہ قائم کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے اعتکاف پر رشونی ڈالتے ہوئے کہاکہ مطلب مسلمان اللہ کی رضا کے لیے مسجد میں ٹھہر کر عبادت، ذکر و اذکار، تلاوتِ قرآن اور دعا میں مشغول ہو جائے اور دنیاوی مصروفیات سے کنارہ کشی اختیار کرے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا ۔سرپرستی شیخ الجامعہ گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کی ۔ افتتاحی خطاب مولانا عبید اللہ ثقافی نے کیا ۔انہوں نے رمضان کےفضائل، احکام ومسائل پر جامع روشنی ڈالی ۔مولانا کنجی محمد ثقافی نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اہم شرکاء میں وی ایم فیضی،ڈاکٹر محمد حسین ثقافی ،سید شرف الدین جمل الیل کے اسماء قابل ذکر ہیں ۔ کالی کٹ مرکز مسجد الحاملی میں منعقدہ رمضان روحانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے سی محمد فیضی ۔تصویر میں دیگر معززین کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383