Apr 19, 2026 07:34 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
20 اپریل کو عالمی یوم درود پاک کا حصہ بنیں

20 اپریل کو عالمی یوم درود پاک کا حصہ بنیں

18 Apr 2026
1 min read

20 اپریل کو عالمی یوم درود پاک کا حصہ بنیں

علیمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام میٹنگ میں علمائے کرام کی عوام سے اپیل

پریس ریلیز(نیپال اردو ٹائمز)

ممبئی مہاراشٹرا 

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا محبوب ترین عمل اور سنت الہیہ ہے ان باتوں کا اظہار خیال علیمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام علیمی آفس مصطفی بازار ممبئی میں علماء کرام ائمہ مساجد کی میٹنگ میں چشتی ہندوستانی مسجد کے خطیب و امام حضرت مولانا عبدالجبار اعظمی ماہر القادری نے کیاآپ نے مزید فرمایا کہ دینی و دنیاوی مقاصد کے حصول کے لیے اس کی برکات مستند احادیث سے ثابت ہیں آپ نےعوام اہل سنت سے اس مبارک موقع پر آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پاک پڑھنے کی اپیل کیاس موقع پر رضا اکیڈمی کے بانی جناب الحاج سعید نوری صاحب نے فرمایا کہ سیدنا اعلیٰ حضرت فتاوٰی رضویہ جلد 2 میں اپنی تحقیق میں فرماتے ہیں۔ 26، صفحہ 414 کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارک 20 اپریل 571ء کو ہوئی آپ نے 20 اپریل کو عالمی یوم درود کے طور پر عوام اہل سنت سے منانے کی اپیل کی علیمی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد عرفان علیمی نے

فرمایا کہ اس عمل میں حاجت روائی پریشانی میں راحت ہر شرعی ضرورت کا پورا ہونا ہے رضا اکیڈمی کے اس عظیم الشان تحریک عالمی یوم درود کو آگے بڑھا کر 20 اپریل کو درود شریف کا کثرت سے ورد کر کے دارین کی سعادتوں سے مالا مال ہوں سنی نئی مسجد گھڑپ دیو کے خطیب و امام مولانا شرف الدین مصباحی نے فرمایا کہ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن وہ شخص سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا جس نے دنیا میں مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجا ہوگا درود پاک ایک ایسا وظیفہ ہے

جس میں غم حزن و ملال آفات و بلیات وغیرہ سے محفوظ رہنے کا باعث نزول برکات ظاہری اور باطنی کا سبب اور حسن خاتمہ کا یقینی ذریعہ ہے اس لیے 20 اپریل کو اپنے اقا صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود کا ورد کریں حضرت مفتی عامر رضا حشمتی صاحب نے فرمایا کہ کتب احادیث کریمہ میں ہے کہ ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے پر اللہ رب العزت کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور اس کے دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس کے درجات بلند ہوتے ہیں اور پریشانیوں سے نجات ملتی ہے اور عمر علم و عمل رزق میں بے پناہ خیر و برکت آتی ہےمولانا احمد رضا بھانڈوپ نے فرمایا کہ 20 اپریل کو لوگ اپنی مسجدوں میں اپنے مدرسوں میں اپنی خانقاہوں میں اپنی دکانوں اور گھروں میں درود پاک کی محفل ضرور رکھیں اس عمل میں اقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کا اعتراف موجود ہے

مولانا اقبال مصباحی نے فرمایاکہ 20 اپریل کو درود پاک کی محفل ضرور کریں اور پوری دنیا میں انسانیت کو درپیش مسائل کے نجات کے لیے خصوصی دعا کریں ایسی بابرکت محفل کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی

اس موقع پر بڑی تعداد میں تنظیموں کے ذمہ داران علماء کرام ائمہ مساجد موجود تھے محفل کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383