Sep 21, 2026 05:31 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
1501ویں سالانہ جلوسِ محمدی کے موقع پر عظیم الشان یک روزہ انقلابی مشاورتی مجلس

1501ویں سالانہ جلوسِ محمدی کے موقع پر عظیم الشان یک روزہ انقلابی مشاورتی مجلس

21 Aug 2026
1 min read

1501ویں سالانہ جلوسِ محمدی کے موقع پر عظیم الشان یک روزہ انقلابی مشاورتی مجلس

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز 

آج مورخہ 6 ربیع النور 1448ھ بمطابق 20 اگست 2026ء بروز جمعرات، 1501ویں سالانہ جلوسِ محمدی کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس مرچیا کی جامع مسجد کے صحن میں منعقد ہوا۔

اس بابرکت اجلاس میں مرچیا، مضافات اور قرب و جوار کے ائمہ کرام، صاحبِ اثر و رسوخ شخصیات، اور مساجد و مدارس کے ذمہ داران (صدور و سکرٹریز) نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔ تمام شرکاء نے اپنے قیمتی وقت کا التزام کرتے ہوئے عمدہ مشوروں سے نوازا اور میٹنگ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

خصوصی طور پر اس مشاورتی میٹنگ کے نظم و نسق اور انتظام و انصرام میں ہمدردِ قوم و ملت، خطیبِ اہل سنت، حضرت مولانا عبد القیوم صاحب قبلہ (نائب صدر علماء کونسل نیپال) نے مرکزی اور محوری کردار ادا کیا۔ حضرت موصوف نے ملک کے موجودہ نازک حالات کے پیشِ نظر امسال کے جلوس کو پرامن اور باہدف بنانے کے لیے چند ضروری نکات اور ہدایات پر تبادلۂ خیال کی خاطر قوم کے باشعور اور درد مند حضرات کو مدعو فرمایا تھا، جس پر سبھی نے یک زبان ہو 

کر لبیک کہا اور اجلاس میں شرکت کی۔

اس مشاورتی مجلس میں چند نہایت اہم اور 

ضروری امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن پر سختی اور پابندی کے ساتھ عمل کرنے کی اپیل کی گئی:

اول: جلوسِ محمدی انتہائی سادگی، ادب اور احترام کے ساتھ نکالا جائے، اور ڈی جے یا ہر قسم کے باجوں سے مکمل طور پر پرہیز کیا جائے۔

 دوم: جلوس کی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے کم سن بچوں اور لڑکیوں کو اس میں قطعاً شریک نہ کیا جائے۔

سوم: اس عظیم الشان موقع پر پیغمبرِ آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت "بلڈ ڈونیشن (عطیۂ خون)" کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔ تمام صحت مند حضرات اپنے نبی اکرم ﷺ کی محبت میں عطیۂ خون پیش

کریں، تاکہ مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی منفی پروپیگنڈوں اور بیانیے کا کافور کیا جا سکے، نیز پورے ملک میں امن و محبت کا ایک مثبت پیغام جائے اور مسلمانوں کی حب الوطنی کا عملی و حکمت عملی کی سطح پر ثبوت پیش کیا جا سکے۔ اس تمام تر پروگرام کو علماء کونسل نیپال کی سرپرستی اور ماتحتی میں انجام دینے پر تمام شرکاء نے متفقہ طور پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔

تمام علمائے کرام اور بیدار مغز ذمہ داران سے پرخلوص گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بھی اسی نہج اور طرزِ عمل کو اپناتے ہوئے "بلڈ ڈونیشن" کے 

پروگراموں کا انعقاد کریں اور ملک و ملت کی فلاح کے لیے مثبت اقدامات اٹھائیں۔

بارگاہِ رب العزت میں دعا ہے کہ مولیٰ تعالیٰ تمام شریکِ اجلاس علمائے کرام کو اجرِ عظیم سے نوازے۔ اللہم آمین

اسماء علمائے کرام و شرکائے اجلاس:

 سرپرستِ اجلاس: خطیبِ اہل سنت حضرت

مولانا عبد القیوم اویسی صاحب قبلہ

 حضرت مولانا اختر حسین مصباحی (امام، مہیشپور)

حضرت مولانا نصیر الدین (امام، مہیشپور)

 حضرت مولانا احمد رضا (مہیشپور)

 حضرت مولانا رکن الدین (امام، مرچیا)

 حضرت مولانا علی حسن (مہیشپور)

 حضرت مولانا محمد علی اکبر (امام، پھولبریا)

 حضرت مولانا عبد الوکیل (اورنگ)

حضرت مولانا رحمت اللہ قادری امام و خطیب: پریاگپور، سرہا (نیپال)

 ودیگر باشعور ذمہ داران مساجد و مدارس

رپورٹر:

ابو ارشد مصباحی، مہوتری

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)