Mar 24, 2026 04:52 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
زین-جی گروپ کے 58 امیدوار  مدھیش سے انتخاب میں ہوے شریک

زین-جی گروپ کے 58 امیدوار مدھیش سے انتخاب میں ہوے شریک

12 Feb 2026
1 min read

زین-جی گروپ کے 58 امیدوار  مدھیش سے انتخاب میں ہوے شریک

نیپال اردوٹائمز

شفیق رضا 

جنکپور : مدھیش پردیش سے دو خواتین اور 56 مرد ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مدھیش پردیش میں مقابلے میں اترنے والے زین-جی امیدواروں میں سے 41 آزاد اور 12 سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ سابق وزیر کل مان گھسنگ کی اجیالو نیپال پارٹی نے سرہا-3 میں 26 سالہ شرون پاسوان، مہوتری-1 میں 28 سالہ منوج کمار گپتا اور روتہٹ-2 میں 25 سالہ راماکانت پرساد پٹیل سمیت تین زین-جی نوجوانوں کو امیدوار بنایا ہے۔اسی طرح سی کے راؤت کی" جنمت "پارٹی نے مہوتری-1 میں 27 سالہ ویریندر مہتو، روتہٹ-2 میں 28 سالہ سونو کشواہا اور روتہٹ-4 میں 28 سالہ رام کلیان راؤت کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

دھران کے میئر ہرک سامپانگ کی شرم

سنسکرتی پارٹی نے سرہا-4 میں 26 سالہ پنکج کمار ٹھاکر اور پرسا-1 میں 28 سالہ وسیم شیخ کو امیدوار بنایا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پچھلے ہر الیکشن میں پرانی پارٹیوں کی جانب سے وہی چہرے دہرائے جاتے تھے، لیکن اس بار وہ سلسلہ کسی حد تک ٹوٹا ہے۔ "نوجوانوں میں سیاست کے تئیں شدید مایوسی پیدا ہو گئی تھی۔ لیکن اس بار کے الیکشن میں ایسا لگتا ہے کہ پارٹیوں نے نوجوانوں کی اہمیت کو کسی حدتک سمجھنے کی کوشش کی ہے۔"سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر سوشیل یادو نے بتایا کہ اس بار مدھیش میں زین-جی نوجوانوں کی امیدواری نے نیا جوش پیدا کیا ہے۔ نئی پارٹیوں کے مقابلے میں پرانی پارٹیوں سے زین-جی نوجوان امیدواروں کی تعداد بہت کم ہے۔ اے ایم ایل (ایمالے) نے سابق رکن پارلیمنٹ شیو پوجن یادو کے بیٹے 27 سالہ امنیش کمار یادو کو سرلاہی-4 میں امیدوار بنایا ہے۔

اس حلقے سے نیپالی کانگریس کے صدر گگن کمار تھاپا، راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے رہنما امریش سنگھ سمیت دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔ راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی نے سپتری-2 میں 27 سالہ اجے کمار داس اور نیپال مزدور کسان پارٹی نے سپتری-2 میں نیلم کماری یادو کو کھڑا کیا ہے۔ راشٹریہ سوتنتر پارٹی نے 28 سالہ ببلو گپتا کو سرہا-1 میں آگے بڑھایا ہے۔امیدوار بننے سے پہلے وہ نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر تھے۔ الیکشن لڑنے کے لیے انہوں نے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم پشپا کمال دہال کی قیادت والی نیپالی کمیونسٹ پارٹی نے بارا-4 میں 27 سالہ اجے کشواہا کو اٹھایا ہے۔ راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی نے سپتری-2 میں 27 سالہ اجے کمار داس اور نیپال مزدور کسان پارٹی نے سپتری-2 میں نیلم کماری یادو کو امیدوار بنایا ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383