Apr 5, 2026 06:44 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
بالین شاہ نیپال کے 47 ویں وزیر اعظم مقرر

بالین شاہ نیپال کے 47 ویں وزیر اعظم مقرر

02 Apr 2026
1 min read

بالین شاہ نیپال کے 47 ویں وزیر اعظم مقرر

کاٹھمانڈو:(نیپال اردو ٹائمز) نیپال کی نیشنل انڈیپنڈنٹ پارٹی (آر ایس پی) کے لیڈر بالین شاہ نے بروز جمعہ وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس کے ساتھ ہی وہ نیپال کی تاریخ کے کم عمر ترین وزیراعظم بن گئے ہیں۔ بالین شاہ نے رام نومی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کے لیے دوپہر 12 بج کر 34 منٹ کا خاص وقت منتخب کیا۔ انہوں نے دارالحکومت کاٹھمانڈو میں واقع صدارتی دفتر شیتل نواس میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے آٹھویں کم عمر وزیراعظم بھی بن گئے ہیں۔نیشنل انڈیپنڈنٹ پارٹی نے 5 مارچ کو ہونے والے عام انتخابات میں 275 میں سے 182 نشستیں جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی کامیابی کے بعد بالین شاہ نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری تقریب کے دوران بالن شاہ روایتی نیپالی ٹوپی پہنے ہوئے نظر آئے۔ اس موقع پر نیپال کی قائم مقام وزیراعظم شوشیلا کارکی بھی اسٹیج پر موجود تھیں، جب کہ دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔جمعہ  کو دوپہر 12 بج کر 34 منٹ پر صدارتی دفتر میں منعقدہ شاندار تقریب میں بالین شاہ نے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔ یہ تقریب ہندو رسم و رواج کے مطابق انجام دی گئی۔ تقریب کے آغاز میں سات افراد نے شنگھ بجا کر تقریب کا آغاز کیا، جو روایتی طور پر نیک شگون اور کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ بالین شاہ نے چار مرتبہ کے وزیرِاعظم کے پی شرما اولی کو ان کے مضبوط گڑھ جھاپا-5 میں بھاری اکثریت سے شکست دی۔ اس بڑی کامیابی کے بعد نیپال کے عوام کو ان سے کافی امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں۔ بالین شاہ نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زیڈ کے درمیان خاصے مقبول ہیں۔

بالین شاہ کی پیدائش 27 اپریل 1990 کو کھٹمنڈو میں ایک مدھیشی خاندان میں ہوئی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کاٹھمانڈو میں حاصل کی اور بعد میں بھارت کی وشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے اسٹرکچرل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انجینئرنگ کے شعبے میں ان کے تعلیمی پس منظر نے انہیں انفراسٹرکچر، شہری ترقی اور عوامی منصوبوں کے حوالے سے عملی سمجھ فراہم کی۔یہی تکنیکی مہارت کاٹھمانڈو میٹروپولیٹن سٹی کے میئر کے طور پر ان کی کارکردگی میں بھی نمایاں رہی، جس کے باعث ان کی حکمرانی کے انداز کو کافی سراہا گیا۔ اب وزیرِاعظم بننے کے بعد ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ نیپال میں ترقی، روزگار اور بہتر حکمرانی کے نئے باب کا آغاز کریں گے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383