Mar 24, 2026 04:57 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
حافظ و قاری عبد القدیر اعظمی کی قرآن پاک سے لگ چکی ہے لو  ملک و بیرون ملک میں اب تک 39 محراب میں قرآ

حافظ و قاری عبد القدیر اعظمی کی قرآن پاک سے لگ چکی ہے لو ملک و بیرون ملک میں اب تک 39 محراب میں قرآ

12 Mar 2026
1 min read

حافظ و قاری عبد القدیر اعظمی کی قرآن پاک سے لگ چکی ہے لو  ملک و بیرون ملک میں اب تک 39 محراب میں قرآن سنا چکے ہیں 

سنت کبیر نگر (اخلاق احمد نظامی

 آئیے آج ملواتے ہیں ضلع مئو کی معروف شخصیت حافظ و قاری عبد القدیر اعظمی جو موضع پورہ بندھومل تھانہ مدھوبن ضلع مئو کے رہائشی ہیں انہوں نے اپنے مادر علمی جامعہ شمس العلوم گھوسی سے فراغت کے بعد سے ملک و بیرون ملک کے مختلف حصوں میں مسلسل 39 سال سے تراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصلِ کررہے ہیں ۔ انہوں نے 39 سال قبل جو تراویح پڑھانے کا سلسلہ شروع کیا تھا الحمدللہ وہ آج بھی جاری ہے امسال انہوں نے خطیب و امام کی حیثیت سے نورانی مسجد انصاریان کچی بستی عید گاہ دہلی روڈ کے شہر جےپور میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی اس سے قبل وہ ملک و بیرون ملک خصوصا اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے علاوہ بھونڈی ،ممبئی،احمد آباد ،دھوراجی،راجکوٹ،کاٹھیا واڑ اور بیرون ملک مسقط عمان میں تراویح میں قرآن سنا چکے ہیں

 دارالعلوم قطبیہ اہلسنت روشن العلوم لیڈوامہوا امرڈوبھا شہر پنچایت بکھرا بازار ضلع سنت کبیر نگر کے رئیس الاساتذہ قاری نثار احمد نظامی نے بتایا کہ حافظ و قاری عبد القدیر اعظمی ایک با اخلاق اور قابلِ قدر حافظ قرآن ہیں وہ تراویح کے علاوہ شبینہ میں بھی قرآن پڑھنے پڑھانے کا ذوق اور اعلیٰ معیار رکھتے ہیں ان کو چند سال قبل درجنوں حفاظ کرام کی ٹیم نے شبینہ پڑھانے کے لیے اپنا صدر منتخب کیا تھا اور ان کی ہی نگرانی میں مختلف مساجد میں شبینہ کا اہتمام ہوتا تھا قاری نثار احمد نظامی کے مطابق قاری عبد القدیر اعظمی قرآن سے انتہائی لگاؤ رکھتے ہیں اٹھتے بیٹھتے ہمیشہ قرآن کی تلاوت سے مستفیض ہوتے رہتے ہیں اس کے علاوہ علم اور علماء کی قدر و منزلت ان کے خمیر میں داخل ہے وہ دینی خدمات میں پیش پیش رہتے ہیں۔ قاری نثار احمد نظامی نے کہا کہ گذشتہ 39 برس سے مسلسل تراویح کی نماز میں مکمل قرآن کریم سنانا ایک عظیم سعادت اور اللہ کا خاص فضل ہے۔ یہ عمل حافظِ قرآن کے پختہ حفظ، ان کی استقامت اور نمازیوں کے شوقِ قرآن کی عکاسی کرتا ہے، جو رمضان المبارک کی راتوں کو مزید بابرکت بناتا ہے۔

 یہ ایک بہت بڑی علمی و روحانی خدمت ہے۔ اس سلسلے میں حافظ و قاری عبد القدیر اعظمی نے کہا کہ اللہ کا بے پناہ احسان ہے کہ اس نے اپنے کلام کو مجھ جیسے کمتر انسان کے سینے میں محفوظ فرما رکھا ہے اور ہرسال تراویح میں قرآن پاک سنانے کی مجھے توفیق بخشتا ہے انہوں نے کہا کہ قرآن کے سینے میں محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ روزانہ کم از کم ایک پارہ پڑھنے کا معمول بنا لیا جائے تو قرآن پاک کو یاد کرنے سہولت ہوگی اور کسی بھی حالت میں رمضان المبارک میں محراب نہ چھوٹے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383