تحفظ ایمان کانفرنس و دستار حفظ قرآن 20دسمبر کو
نیپال اردو ٹائمز
کانپور بھارت (پریس ریلیز)
۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر کان پور نئی سڑک پیج باغ میں واقع مدرسہ محبت رسول ۔نورانی مسجد کے زیر اہتمام سالانہ اجلاس بنام تحفظ ایمان کانفرنس و دستار حفظ قرآن 20دسمبر کو منعقد ہورہا ہے۔
۔اس پروگرام کی سرپرستی علامہ قاری میکاٸیل ضیاٸی سابق شیخ التجوید مدرسہ احسن المدارس اور صدارت مفتی محمد مسیح الدین مصباحی استاذ عربی ادب مدرسہ ارشادیہ و خطیب وامام نورانی مسجد کریں گے ۔
مہمان خصوصی کے طور پر انیس المشائخ علامہ سید انس میاں بلگرام شریف اور علامہ شاہنواز حسین مصباحی ۔علامہ تبریز عالم جالون ۔
علامہ مظفر حسین مصباحی ۔مفتی شبیر رضوی۔مولانا محمد وقارصاحباور قاری حسیب ۔قاری شمیم نورانی مسجد ۔ مولانا صغیر الدین،مولانا غلام مصطفی کی شرکت ہوگی۔نظامت کے فرائض شبیر اشرفی انجام دیں گے۔
پروگرام کے کنوینر قاری ذوالنورین نے نیپال اردو ٹائمز کے نمائندے سے پریس ریلیز کر کے فرزندان توحید سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔
