Apr 19, 2026 07:33 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
امام احمد رضا کانفرنس و جشن دستار حفظ القرآن 20 /اپریل کو

امام احمد رضا کانفرنس و جشن دستار حفظ القرآن 20 /اپریل کو

18 Apr 2026
1 min read

امام احمد رضا کانفرنس و جشن دستار حفظ القرآن 20 /اپریل کو

دارالعلوم اہلسنت غوثیہ نظام العلوم بلوہا بازار

پریس ریلیز نیپال اردو ٹائمز 

(سدھارتھ نگر بھارت)

آپ حضرات کو اطلاع دیتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ امسال 20 اپریل 2026 بروز دوشنبہ تحفہ خطیب البراہین مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظام العلوم، بلوہا بازار، سدھارتھ نگر" میں قائد اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد ریحان رضا خان نظامی صاحب قبلہ (سربراہ اعلیٰ ادارہ ہذا) کی سربراہی میں ایک عظیم الشان اجلاس "امام احمد رضا کانفرنس و جلسہ دستار بندی" کا پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔مہمان خصوصی  جانشین فاتح بلگرام، رئیس الاتقیا، پیر طریقت، رہبر شریعت، مخدوم ملت حضرت علامہ حافظ و قاری سید اویس مصطفیٰ واسطی قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ(سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ صغرویہ بلگرام شریف و قاضی شرع ضلع ہردوئی)کی آمد ہورہی ہے ، ادیب شہیر فضل بغداد حضرت علامہ مختارالحسن بغدادی و مفکر اسلام حضرت علامہ مفتی محمد  خالد ایوب شیرانی  راجستھان عوان سے خطاب فرمائیں گے ،شہزادہ حضور خطیب البراہین اس کانفرنس کی صدارت فرمائیں گے،مفکر ملت حضرت علامہ ریحان رضا نظامی صاحب قبلہ نے بلوہا کی سرزمین پر اپنے مرشد کے نام سے ادارے کا قیام کر نہ صرف طالبان علون نبویہ کو علم دین سے سیراب کر رہے ہیں بلکہ فیضان نظامی سے پورے خطے میں مسلک اعلیٰ حضرت کی سچی رہنمائی بھی فرما رہے ہیں ، بلوہا کی سرزمین پر امام احمد رضا کانفرنس کا یہ 11 واں سال ہے جہاں سے سیکڑوں طلبہ فراغت حاصل کر پورے ملک میں فیضان قرآن سے عوام و خواص کو مالا مال کر رہے ہیں ،  اس کانفرنس میں علاقائی علمائے کرام و مشائخ عظام کی آمد بھی ہورہی ہے ، ارباب علم و دانش کے ساتھ عوام اہل سنت سے شرکت کی  گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر پیغامِ حق سماعت فرمائیں۔ رپورٹ محمد وسیم فیضی ادارہ ھذا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383