Apr 19, 2026 07:31 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جنوبی کوریا کے صدر 19 سے 21 اپریل تک ہندوستان کا دورہ کریں گے

جنوبی کوریا کے صدر 19 سے 21 اپریل تک ہندوستان کا دورہ کریں گے

16 Apr 2026
1 min read

جنوبی کوریا کے صدر 19 سے 21 اپریل تک ہندوستان کا دورہ کریں گے

 نئی دہلی: (ایجنسیاں)

 وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ 19 سے 21 اپریل تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ صدر لی کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، لی کے ساتھ خاتون اول کم ہائے کیونگ اور وزراء ، سینئر حکام اور کاروباری رہنماو¿ں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران، صدر لی صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔ وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ جہاز سازی، تجارت، سرمایہ کاری، اے آئی، سیمی کنڈکٹرز، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، عوام سے عوام کے تعلقات اور ثقافتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم مودی ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔صدر مرمو ان کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت کا اہتمام کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ایک کثیر جہتی شراکت داری ہے جس کی جڑیں قدیم تہذیبی رشتوں اور جمہوریت کی مشترکہ اقدار اور قانون کی حکمرانی میں ہیں

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383