Oct 23, 2025 07:53 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ایڈیٹر روحانی سائنس کا روحانی کالم

ایڈیٹر روحانی سائنس کا روحانی کالم

28 Aug 2025
1 min read

ایڈیٹر روحانی سائنس کا روحانی کالم

عارف بابا

 سیلانی نیو ممبئی مہاراشٹرا۔ انڈیا 

+918976289786

roohanienterprises2112@gmail.com

سوال: روحانی کالم نگار ڈاکٹر محمد عارف صاحب! اردو ٹائمز نیپال میں آپ کا کا لم شوق سے پڑھتا ہوں۔مجھے آپ سے ایک کام تھا۔ میرا مسقط، عمان کا ویزہ رکا ہوا ہے، ویزہ کا کام ایجنٹ کو دیا تھا وہ ہو نہیں پارہا ہے۔آپ کچھ رہنمائی فرمائیں۔

وعلیکم السلام 

محترم کسی قسم کی بندش نہیں ہے، آپ کو نظر لگی ہے۔ کام ہونے سے پہلے کسی کو کچھ نہ بتائیں،سورہ محمد روز پڑھیں، ایک بار صبح یا باسط یارزاق 700بار پڑھیں۔کسی غریب یتیم کو ایک مہینے کا راشن دلا دیں۔

سوال: عامل صاحب  آپ اولاد کے عمل میں ماہر مانے جاتے ہیں مجھے 4 سال سے اولاد نہیں ہورہی ہے۔ کسی نے کہا کہ کوکھ باندھی گئی ہے۔ کیا معاملہ ہے؟ میرے شوہر علاج و معالجہ کی کچھ فکر نہیں کرتے۔ سب کا طعنہ مجھے سننا پڑتا ہے۔ طیبہ فاطمہ، یوپی۔

جواب: آپ اپنی ریپورٹ ای میل کریں۔ روزآنہ "یا وارث" 1200بار پڑھیں۔ صبح ناشتے کے بعد "عرق مکوہ" چار چمچہ آدھے کپ پانی میں ملا کر اس پر دم کرکے پی لیں ۔ کسی بھی مسجد میں لایٹ کا بل بھر دیا کریں۔ دور دراز کے غریب ترین علاقہ کی مسجد ہو یا مدرسہ ہو انشا اللہ خیر ہوگا۔

سوال: صوفی صاحب آپ کے مضامین سے ہمیں کافی فائدہ ملتا ہے۔ میری منگنی ہو گئی ہے مگر  3 سال کا عرصہ ہوگیا وہ شادی کے لیے ٹا ضل مٹول کرہے ہیں۔ کوئی دعا بتا دیں کہ رشتہ جلد مکمل ہو۔

جواب: آپ روزآنہ "یا رؤف "  پڑھا کریں۔ ایک کلو شکر یتیم بچوں کے مدرسہ میں دیں یا اپنے وزن کے برابر شکر بھجوا دیں۔سوال: اردو ٹائمز نیپال کے روحانی کالم نگار: ڈاکٹر محمد عارف صاحب! آپ جادو کے تعلق سے کچھ عمل بتا دیں ۔باربار  سحر ہوتا ہے اس کے لیے کوئی عمل کر کے راحت ہو۔والسلام،

 حیدر، گورکھ پور۔

جواب: آپ کسی اچھے عامل صاحب سے تشخیص کر کے علاج کریں بہت قسم کے سحر جادو ہوتےہیں۔ سب کے علاج مختلف ہوتے ہیں۔ بعض اثرات جن، دیو پری کے  بھی ہوتے ہیں۔ اکثر وہم ہوتا ہے۔ آپ سورہ یونس کی آیت نمبر81 ہر نماز کے بعد 50 دفعہ پانی پر دم کر کے، جن پر جادو ہے وہ سارے گھر والے پانی پییں یہ عمل دو ماہ تک کریں۔ ان شاءاللہ ہر طرح کا جادو ختم ہو جائے گا۔پانی کی بڑی پانچ لیٹر والی بوتل لے کر سامنے رکھ کر یہ آیت 50 دفعہ پڑھ کر اس پانی پر دم کر کے سارے گھر والوں کو  پینا ہے۔ اگلی نماز کے بعد جب دوبارہ پانی پر دم کرنا ہو، تو جتنا پانی استعمال کرنے کی وجہ سے بوتل میں سے کم ہو چکا ہوگا اس کو دوبارہ بھر لیں اور دوبارہ اسی بوتل پر پھر 50 دفعہ ایت پڑھ کے دم کر لیں اس طرح ہر نماز کے بعد کرنا ہے۔ دو ماہ تک روزانہ پرندوں کو باجرہ ڈالیں۔   تکلیف سے نجات حاصل ہوگی۔

سوال: محترم عالی جناب! آپ کا کالم میں پڑھتا ہوں بہت ہی مزہ آتا ہے۔ آپ نے بہت سی باتیں ایسی بتائی جو مجھے پتہ نہیں تھی۔ آپ ایسا کریں کہ میرے گھر میں اکثر سانپ نکلتے ہیں، اور اس کی وجہ سے بہت سے لوگ بولتے ہیں کہ ہمارے گھر میں خزانہ ہے۔ کیا ہمارے گھر میں خزانہ ہے؟ اور سانپوں کا کیا کیا جائے آپ ضرور بہ ضرور بتائیں اور اس کے لیے گھر کی بندش کرنا ہے یا کوئی عمل کرنا ہے آپ مجھے ضرور جواب دیں۔ آپ کا خیر اندیش۔ جواب: وعلیکم السلام، آپ نے ہمیں جوائن کیا بہت شکریہ گھر میں نکلنے والے سانپوں کو آپ پہلے ماریں نہیں۔ انہیں بآواز بلند کہہ دیں کہ "آپ چلے جائیں"۔ آپ کو سلیمان علیہ السلام کا واسطہ تین بار بولیں، پھرایک دو دن چھوڑدیں۔ وہ خود بخود چلے جائیں گے۔ اور رائی پر "اصحاب کہف" کے نام  یا پھر "سلام علی نوح فی العالمین" یہ پڑھ کر چاروں کونے میں ڈال دیں اور اذان دے دیں۔ سانپ خود بخود چلے جائیں گے آپ کے گھر میں خزانہ نہیں ہے۔ ان سب چکروں میں نہ پڑیں۔سوال: السلام علیکم عامل صاحب! آپ کا کالم دو چار بار پڑھا ہوں۔ سن کر بہت اچھا لگا، لوگوں کو سنایا بھی۔ ہمارے نزدیک بہت سے لوگوں نے اس کو پڑھا، یہ سلسلہ جاری رکھیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میرے بچے کا ویزہ نہیں لگ رہا ہے ایجنٹ اس کو بار بار ستا رہا ہے۔ کوئی وظیفہ یا دعا بتا دیں، جس کی وجہ سے ہمارا یہ کام ہو جائے۔ میرے بیٹے کا نام مزمل ہے، اور میرا نام سلیم، اب میری بیوی کا نام یعنی لڑکے کی ماں کا نام ریشمہ ہے۔  بڑی مہربانی ہوگی کوئی عمل بتا دیں۔ 

جواب: وعلیکم السلام، 

اپ اپنے بیٹے مزمل کو نمازوں کی پابندی کرنے کے لیے کہیں۔ غصے سے دور رہیں۔ اپنے گھر میں صبح شام لوبان کی دھونی دیں۔ اور سورہ رحمن کی تلاوت صبح میں گھر میں لگائے یا زوردار اواز میں کوئی شخص گھر میں پڑھے۔ بچے کو "یا وکیل و یا کفیل" 1200 مرتبہ روزانہ عشاء کے بعد پڑھنے کے لیے کہیں۔ اور صبح میں "یا باسط و یا رزاق" کو 700 بار پڑھیں۔ بعد نماز فجر اور جمعرات کو نزدیک کوئی مزار پر پیلی چیز یا پیلی مٹھائی پیلی چاکلیٹ وغیرہ بچوں میں تقسیم کریں۔

عارف بابا سیلانی نیو ممبئی مہاراشٹرا۔ انڈیا 

نوٹ:  براے کرم کوئی صاحب فون كال نا کریں  واٹس ایپ پر ہی میسیج ڈال دیں۔

 آپ کے روحاني سوالات اور ميرے جوابات۔

Email:roohanienterprises2112@gmail.com

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383