Oct 23, 2025 04:26 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
خصوصی نشست تنظیم ابناے دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی، یوپی

خصوصی نشست تنظیم ابناے دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی، یوپی

25 Sep 2025
1 min read

خصوصی نشست تنظیم ابناے دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی، یوپی

عرس مقدس  خلیفہ اعلی حضرت،مرشد مبلغ اسلام ،حضرت علامہ شاہ احمد مختار میرٹھی علیہم الرحمہ

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز

جمدا شاہی بستی(بھارت)

تنظیم ابنائے علیمیہ جمدا شاہی کی دوسری خصوصی نشست 19 اکتوبر 2025ء بروز اتوار ، بعد نماز مغرب  ولساڑ ضلع کے واپی شہر میں منعقد ہوگی ۔

جملہ محبین علیمیہ کو نہایت ہی مسرت و شادمانی کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی کے فروغ وارتقا کے لیے ابناے علیمیہ ( صوبہ گجرات ،مہاراشٹر، ایم پی ) کی طرف سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں صوبہ گجرات ،مہاراشٹر اور ایم پی کے قدیم وجدید فارغین ،اساتذہ علیمیہ کی سرپرستی میں مادر علمی کی تعمیر وترقی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے اور ادارے کو مزید فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے.

*اغراض ومقاصد*

بنیادی مقصد علیمیہ و تنظیم ابناے علیمیہ کی فلاح و بہبود کے لیے غور وفکر کرکے عملی اقدام کرنا اور ایک مضبوط وفعال ٹیم تیار کرکے عالمی سطح پر دعوتی، تعلیمی ،تربیتی تحریک برپا کرنا ہے. 

واضح رہے کہ اس میٹنگ میں شرکت

کرنے والے تمام معزز مہمانوں کے قیام وطعام اور زاد راہ کا معقول انتظام مخیرین وابناے علیمیہ کی طرف سے کیا جائے گا.

جملہ علیمی برادران سے گزارش ہے کہ اس تحریک کا حصہ بن کر مادر علمی سے اپنی بے لوث وفاداری کا ثبوت پیش کریں، ہمیں یقین ہے کہ علیمیہ کے نیک نام فرزند ہمیں مایوس نہیں کریں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ مادر علمی کا حق ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں گے اور مادر علمی کو کامیابی کی نئی منزلوں سے ہم کنار کریں گے.

مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ فرمائیں :

+91 88281 73080

+91 96709 81114

+917408079129

+917977350913

+919321758071

 *من جانب* :تنظیم ابناے دارالعلوم علیمیہ ،جمدا شاہی ،بستی، یوپی، انڈیا.

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383